ٹرمپ کی امن کوششیں صدی کا طمانچہ
غزہ .... فلسطینی صدر محمود عباس نے صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کو صدی کا طمانچہ قرا ر دیا۔ انہوں نے اپنے 2گھنٹے کے خطاب میں کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں ٹرمپ انتظامیہ کو ثالث کے طور پر قبول نہیں کرینگے۔ مذہبی طورپر ، سیاسی طور پر اور علاقائی طور پر مقبوصہ بیت المقدس ہمارا دارالحکومت ہے لیکن اسے دنیا کے نقشے سے بھی ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔ امریکہ کچھ عرصے سے ایک امن معاہدے کا مسودہ تیار کررہا ہے مگر اس کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔