Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زینب قتل کیس، تحقیقاتی کمیٹیاں طلب

اسلام آباد ....سپریم کورٹ میں زینب کیس کی سماعت ہوئی۔ معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اور فارنسک لیب کے سربراہ کو ہفتے کو طلب کرلیا گیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پوری قوم اس واقعہ پر دکھی ہے۔ بتایا جائے کہ اب تک کیا پیشرفت ہوئی۔ ابھی تک کسی قسم کی پیشرفت نظر نہیں آرہی۔ سماعت کے دوران لاہورہائیکورٹ میں اس حوالے سے چلنے والے از خود نوٹس کیس کی سماعت کو روک دیا گیا جبکہ سپریم کورٹ نے دیگر تحقیقاتی کمیٹیوں کو بھی طلب کرلیا۔

شیئر: