نثار منافق ہیں،پرویز رشید کا ایک اور الزام
اسلام آباد.... مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید اور چوہدری نثار میں الزامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ سابق وزیر اطلاعات نے منگل کو اسلام آباد میں چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ منافق ہیں۔ انہوں نے شیر کے نشان کے بغیر ایک الیکشن لڑا تھا۔ جس میں انہیں بری طرح شکست ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ ان دونوں رہنماﺅں میں گزشتہ روز اس وقت تلخی سامنے آئی جب دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے تھے۔ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ کیا یہ ستم ظریفی نہیں کہ پاک فوج کے بارے میں مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص پاکستان کی خالق جماعت کا سیاسی وارث بن بیٹھا ہے۔