Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتخانہ پاکستان ریاض میں ’’پرچی‘‘ کی نمائش

* * * ذکاءاللہ محسن ۔ ریاض* * *
 سعودی عرب میں پہلی مرتبہ نالج کور اکیڈمی کے تعاون سے پاکستان میںریلیز ہونے والی فلم " پرچی " کی نمائش ہونے جارہی ہے جس کو سفارت خانہ کے ہال میں دکھایا جائے گا ۔ پرچی  19 اور 20 جنوری کو دکھائی جائے گی ۔ اس حوالے سے نالج کور کے روح رواں عامر شہزاد کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد اپنے ہم وطنوں کو اچھی تفریح مہیا کرنا ہے ۔ سفارت خانہ پاکستان کا کردار اہم ہے جس نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکبانوں کو بہتر تفریحی ماحول مہیا کیا ہے ۔ نالج کور کمیونٹی کو انٹریمنٹ کے پروگرام کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتا رہتا ہے اور آئندہ بھی اس کی کوشش ہوگی کہ وہ پرچی مووی کے علاوہ بھی دیگر اچھی پاکستانی فلموں کی نمائش سعودی عرب میں کروا سکے ۔سفارت خانہ پاکستان میں پرچی فلم دکھانے کے حوالے سے انتظامات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اس کے لئے ٹکٹس کی فروخت بھی زور شور سے جاری ہے ۔

شیئر: