دہشتگردوں کی فوج سے شام کو نقصان ہو گا ، روس
ماسکو۔۔۔ امریکہ کی علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم پی کے کے پی وائے ڈی کے دہشت گردوں پر مشتمل، نام نہاد فوج تیار کرنے کے اقدام پر روس کی طرف سے بھی ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام شام کی زمینی سا لمیت کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔اس موضوع پر امریکہ سے تفصیلی بیان کے منتظر ہیں۔روسی ڈپلومیسی کے 2017 کے نتائج سے متعلق منعقدہ پریس کانفرنس میں سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ترکی کے لئے ضروری ہے کہ تیزی سے شامی شہر ادلب میں اپنے چیک پوائنٹ قائم کرے۔