بلجیم میں دھماکے سے 12افرادزخمی
برسلز۔۔۔ بلجیم کے شہر انٹورپ میں دھماکے سے 12افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکے سے ایک عمارت گر گئی جبکہ کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ۔دھماکا انٹورپ شہر میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوا ۔ پولیس کے کہنا تھا کہ دھماکا دہشت گردی کاواقعہ نہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے باعث جو عمارت گری اسکے ملبے تلے کئی افراد دب گئے جبکہ دھماکے کی وجوہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیاگیا۔