Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور سعودی عرب ویزوں میں سہولت پر متفق

اسلام آباد....سعود ی عرب اور پاکستان سرمایہ کاروں کو ویزوں کے اجراءمیں سہولتیں فراہم کرینگے جبکہ ویزہ فیس کے سلسلے میں یکساں معاملے پر متفق ہوگئے ہیں۔ ڈیلی پاکستان نامی جریدے نے یہ رپورٹ دیتے ہوئے واضح کیا کہ فریقین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے مطلوب اقدامات کو موثرکرنے پر بھی رضا مند ہوگئے ہیں۔ دونوں ملک پاکستان اور سعودی عرب کی نمائشوں میں اپنی مصنوعات پیش کرینگے۔ پاکستان کے ایک عہدیدار نے امید ظاہر کی کہ پاک سعودی مشترکہ کمیشن کے اجلاس دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کا روڈ میپ تیار کرینگے اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے واضح ایجنڈا پیش کرینگے۔
 

شیئر: