Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8پتلونیں اور 10قمیضیں پہن کر سفر کرنیوالا سفر میں ناکام

کفلوی، آئس لینڈ....   مقامی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے  اضافی لگیج کے اخراجات بچانے کیلئے 8پتلونیں اور 10قمیضیں پہن  رکھی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ریان کارنے ولیم نامی شخص نے گرفتاری کے بعد بتایا کہ وہ یہ تمام کپڑے لیکر سفر کرنا چاہتا تھا مگر برٹش ایئرویز اور ایزی جیٹ والوں نے اسکی یہ کوشش ناکام بنادی اور دونوں کمپنیوں نے اسے اپنے طیارے میں سفر سے روک دیا۔ گرفتار ہونے والے شخص کا کہناہے کہ وہ ریان ہوائی کے نام سے زیادہ مقبول ہے اوراسکے ساتھ فضائی کمپنیوں نے جو سلوک کیا اس کی وہ پرزور مذمت کرتا ہے تاہم جن کسٹم حکام نے کفلوی ایئرپورٹ پر اسے پکڑا انکا کہناہے کہ انہوں نے اسکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی صرف اسے اضافی پتلونیں اور قمیضیں اتارنے کا مشورہ دیا تھا۔اسکا کہناہے کہ وزن کیلئے دیئے گئے سامان میں جب اس کے یہ تمام کپڑے جانہیں سکے تو اس نے انہیں پہن کر سفر کرنے کا فیصلہ کیا اور یہی چیز اسکے سفر میں رکاوٹ بنی۔ ریان نے بعد میں ٹویٹر کے ذریعے یہ اطلاع دی کہ گرفتاری  کے بعد اسکے چہرے پر اسپرے کیا گیا اور جب اس نے پھر بھی واپس جانے سے انکار کیا تو اسے زمین پر بیٹھنے پر مجبور کیا گیا۔

شیئر: