Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب پولیس پر کسی کو اعتماد نہیں، عمران

لاہور .... رانا ثناءاللہ شکل سے قاتل لگتا ہے۔ یہ بات عمران خان نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف مانگنا لوگوںکا حق ہے۔ ماڈل ٹاﺅن میں نہتے لوگوں کو قتل کیا گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ورثاءکو آج تک انصاف نہیں ملا۔ پنجاب پولیس نے اپنے ہی لوگوں پر گولیاں برسائیں۔پولیس دہشتگردوں پر گولیاں برساتی ہے شہریوں پر نہیں۔قصور میں چند ماہ میں 11بچیوں کو قتل کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں کوئی قتل ہوتا ہے تو کارروائی ہوتی ہے۔ مثال خان قتل کیس میں 55لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا پولیس کی تعریف کی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل کیس میں 24گھنٹے میں8 مجرموں کو جیل بھیجا۔ خیبر پختونخوا میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں کرتا۔ پنجاب کے لوگ ابھی تک پولیس پر اعتماد نہیں کرتے۔ خیبر پختونخوا کی پولیس پر عوام اعتماد کرتی ہے۔
 
 

شیئر: