قاتل کی گرفتاری کیلئے ٹائم فریم نہیں دے سکتا، شہباز
قصور.... وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زینب قتل کیس میں قاتل کی گرفتاری کےلئے ٹائم فریم نہیں دے سکتا ۔ تحقیقات میں تمام ادارے انتھک محنت کررہے ہیں۔بدھ کو قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت زینب کے والدین کے دکھ میں شریک ہے۔ قاتل کو پکڑنے کےلئے صوبائی حکومت، عسکری ادارے اور متعلقہ انٹیلی جنس ادارے بھر پور کوششیں کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں سائنسی خطوط پر تحقیقات ہورہی ہیں، جس کے مطابق اصل ملزم کےساتھ دوسرا شخص بھی ملوث ہوسکتاہے۔ اہل محلہ میں سے کسی کو اس بارے میں کوئی معلومات ہیں تو شیئر کریں۔ ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ملزم جلدپکڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اس معاملے پر قیاس آرائی نہ کی جائے۔