Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کو سب سے زیاد خطرہ جاتی امرا سے ہے، زرداری

لاہور..... پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس ملک کو کسی سے خطرہ نہیں اور اگر خطرہ ہے تو جاتی امرا سے اورجاتی امرا کے شیخ مجیب الرحمان سے خطرہ ہے۔ بدھ کو فیصل چوک میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شیخ مجیب الرحمن بننا اور ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔سیاست کرنا ہمارا حق ہے اور ہم ملک کے خلاف نہیں۔ ملک کے مفاد میں سیاست کر رہے ہیں، ہم ملک کے خلاف سیاست کرنے والوں کے خلاف ہیں۔ہم ملک سے وفاداری کی قسم دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں جب چاہوں ان کو نکال سکتا ہوں لیکن میں ملک کا سوچتا ہوں۔ انہیں پاکستان کی کوئی پروا نہیں، انہیں اگر پروا ہے تو وہ جاتی امرا کی ۔ہم دھرتی کے لئے فکر مند ہیں اور دھرتی کےلئے روتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے 6 ماہ قبل ہی کہہ دیا تھا کہ یہ گریٹر پنجاب بنانے کی بات کررہے ہیں۔ ابھی تو نواز شریف کے ساتھ کچھ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ حکمران مودی کے دوست ہیں، یہ اتنا قرض لے چکے ہیں کہ ملک کمزور ہو جائے۔ہمارے عوام ہمارے ورکرز کے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے صرف دعا کی تھی کہ شہباز شریف ہماری حکومت میں ہمارے لئے بہت اچھا بولتے تھے اور اب ہم ان کو نکالنے کےلئے ہر اس مقام پر جائیں گے جہاں تک جانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ میں اس ملک کے عوام کے لئے سوچتا ہوں۔ہماری آنے والی نسلوں نے یہاں رہنا ہے۔میاں صاحب نے مجیب الرحمن بن کر وزارت عظمیٰ کا حلف لیا ۔ بے نظیر بھٹو نے ایک بھی ملک مخالف تقریر نہیں کی۔ پاکستان ہے تو سب کچھ ہے لیکن شریف خاندان کا جاتی امرا سے واسطہ ہے، یہ جہاں بھی جائیں گے جاتی امرا بنائیں گے۔ آج کے جلسے سے ثابت ہوتا ہے کہ آج عوام مظلوموں کے لئے انصاف کے حصول کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں اور انصاف لے کر رہیں گے۔ 

شیئر: