Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں 0.95شدت کے زلزلے کے 3نئے جھٹکے

14کلومیٹر شمال مغرب میں پیش آئے۔غیر موثر تھے، جیولوجیکل بورڈ
مدینہ منورہ (یوسف بلوچ) مدینہ منورہ میں 0.95شدت کے زلزلے کے 3نئے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق 2بجکر 59منٹ پر زلزلے کے جھٹکے آئے۔عام لوگوں نے محسوس نہیں کئے۔ جھٹکے بیحد معمولی درجے کے تھے۔ زلزلہ پیما قومی ا دارے کے ماتحت اسٹیشنوں نے جھٹکے ریکارڈ کئے۔ یہ مدینہ منورہ سے 14کلومیٹر شمال مغرب میں پیش آئے۔ سعودی ادارے نے مقامی شہریوں اور غیر ملکیو ںکو یقین دلایا کہ وہ کسی قسم کے خوف وہراس میں مبتلا نہ ہوں۔ سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ نے کہا کہ زلزلے کے یہ جھٹکے غیر موثر تھے۔

شیئر: