Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کیساتھ تعاون کرینگے، السیسی

ریاض ...مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اطمینان دلایا ہے کہ انکا ملک اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی بھرپور حمایت کریگا۔ دہشتگردی اور انتہا پسندانہ افکار سے نمٹنے کے سلسلے میں مکمل تعاون کریگا۔ مصری صدر نے یہ یقین دہانی قاہرہ میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کے موقع پر کرائی۔ السیسی نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ او آئی سی مسلم دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں مضبوط کردارادا کررہی ہے۔ العثیمین نے کہا کہ مصر نے دہشتگردی کی سپریم کونسل قائم کرکے مثبت اور تعمیری کام کیا ہے ۔ او آئی سی اس سلسلے میں مصر کے ساتھ ہے۔

شیئر: