”چھپن چھپائی“ کئی کیٹیگریز میں نامزد
سال 2017ءکے آخری جمعہ کو ریلیز ہونے پاکستانی فلم ’چھپن چھپائی‘ فلم بینوں کو بھا گئی ۔فلم 3 ہفتوں3تین کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے یعنی ہر ہفتے ایک کروڑ کا بزنس۔گو کہ اسے نئے سال کی پہلی فلم ’پرچی‘ سے جو چار کروڑ کا بزنس کر چکی ہے، سخت مقابے کا سامنا ہے۔ چھپن چھپائی فلم کی ایک اور کامیابی یہ ہے کہ اسے ملکی سطح پر ایک بڑے فلمی مقابلے کے طور پر شمار ہونے والے ’ اسٹائل ایوارڈ ‘کے لئے نامزد کر لیا گیا ہے۔ایوارڈز کی تقریب فروری میں لاہور میں ہو گی۔