Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”کالا کنڈی “ تفریحی اور فکر انگیز بھی ہے،کنال کپور

 بالی وڈ اداکار کنال رائے کپور نے کہا ہے کہ فلم ”کالا کنڈی “ تفریحی فلم کے ساتھ ساتھ فکر انگیز اور خیال آفریں فلم ہے۔ میڈیا کے مطابق اداکار کنال رائے کپور نے کہا ہے کہ اکشت ورما کی ہدایتکاری میں فلم ”کالا کنڈی “ کا تجربہ بہت دلچسپ رہا ۔”کالا کنڈی “ کی عکسبندی کے دوران فلمسازی کے پورے مرحلے کا مشاہدہ کیا۔ ہدایتکار اکشت ورما کو دیکھتے ہوئے میں بھی مستقبل میں ہدایتکاری کرنے سے متعلق سوچ رہا ہوں ہوں۔ فلم ”کالاکنڈی “ نے 2 روز میں 2.45 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
 
 

شیئر: