48ممالک کے200سرمایہ کاروں کی دلچسپی کیاہے؟
جمعرات 18 جنوری 2018 3:00
ریاض..... سعودی عریبین انویسٹمنٹ اتھارٹی(ساجیا) نے واضح کیا ہے کہ 48ممالک کے 200سرمایہ کاروں نے سعودی عرب میں تجدد پذیر توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ لگانے کی خواہش ظاہرکردی۔ ساجیا میں توانائی اورپانی کے ادارے کے ڈائریکٹر محمد العبداللہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ سال رواں کے دوران تجدد پذیر توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کار 4ارب ڈالر سے زیادہ لگائیں گے ا ن میں سے ایک ارب ڈالر تجدد پذیر توانائی کی صنعت کیلئے مخصوص ہونگے۔ انہوں نے ابوظبی میں توانائی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے موقع پر بتایا کہ 20سے زیادہ منصوبوں کو جدید خطوط پر استوار کرلیا گیا ہے۔جلد ہی انہیں مقامی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیا جائیگا۔