Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیجیٹل کرنسیوں کی قدر میں کمی ..... سعودی اخبار کی سرخیاں

جمعرات 18جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار’ ’ الاقتصادیہ‘ ‘ کی شہ سرخیاں

٭ 48ممالک کے 200سرمایہ کاروں نے سعودی عرب میں تجدد پذیر توانائی منصوبوں میں سرمایہ لگانے کا عزم ظاہر کردیا، 2018ءکے دوران 4ارب ڈالر لگائے جائینگے، ان میں سے ایک ارب ڈالر صنعت کیلئے مختص ہونگے
٭ ڈیجیٹل کرنسیوں کی قدر میں 10روز کے دوران 47فیصد کمی، 384ارب ڈالر کا نقصان، بٹ کوئن کی قدر 10ہزار ڈالر سے نیچے چلی گئی
٭ بڑی طاقتوں کے درمیان اقتصادی جنگ چھڑنے کا خطرہ ہے ، ڈیوس کا انتباہ
٭ ٹریفک حادثات سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے والے مراکز میں کاروں کے شورومز کے سربراہوں کو شریک کرنے کا فیصلہ
٭ ایشیائی بینکوں نے چین کی یلغار کی مزاحمت شروع کردی
٭ سعودی صحافی مضامین کی چوری اور فنڈنگ کے دندانوں کے درمیان 
٭ میڈیا کیلئے 10.46ارب ریال کے بجٹ میں سعودی صحافیوں کی شراکت
٭ اسکول کمپلیکس کی تعمیر میں حصہ لینے والے سرمایہ کاروںاور ٹھیکیداروں کو 6شرائط پوری کرنا ہونگی
٭ کویت ایئر شو میں 140کمپنیوں کی شرکت
٭ یمن کی قومی فوج نے البقع محاذ پرنئے ٹھکانے آزاد کرالئے، صعدہ میں دسیوں حوثی جنگجو مارے گئے
٭ ملاﺅں کے نظام نے مظاہرو ںکے دوران پکڑے جانے والے قیدیوں کو موت کی گولیاں لینے پر مجبور کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: