Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگی طیارے میں پرواز کرنے والی پہلی خاتون وزیر دفاع

جودھپور۔۔۔۔۔وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے فضائیہ کا جنگی طیارہ سخوئی 30ایم کے آئی میں پرواز کرکے پہلی ہندوستانی خاتون وزیر دفاع کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سپر سونک جنگی طیارہ سخوئی نے دوپہر ایک بجے فضائیہ کے جودھپور ایئربیس سے پرواز کرکے 8ہزار میٹر کی اونچائی پر گیا اور راجستھان کے مغربی سیکٹر میں 45منٹ کی پرواز کے بعد فضائیہ کے ایئربیس پر لوٹ آیا ۔58سالہ رمن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جنگی طیارے میں اپنی پروازکو ناقابل فراموش بتایا۔ یاد رہے کہ 25نومبر 2009ء میں تینوں افواج کے سپریم کمانڈر کے طور پر سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل سخوئی میں پرواز کرچکی ہیں۔

شیئر: