Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارکیٹ میں زیر گردش 10روپے کا ہرسکہ قانونی ہے،ریزروبینک

    نئی دہلی - - - - - ریزرو بینک آف انڈیا نے 10روپے کے سکوں کو لیکر لوگوں میں جو ابہام پیدا ہو گیا ہے اسے دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔بدھ کو ریزرو بینک نے اپنا ایک ڈائریکٹو جاری کر کے بتایا کہ مارکیٹ میں10روپے مالیت کے جتنے بھی سکے زیر گردش ہیں وہ سب قانونی ہیں ۔ ڈائریکٹو میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بینک نے اب تک 10روپے مالیت کے سکوں کے 14ڈیزائن جاری کئے ہیں اور یہ سب ڈیزائن والے سکے مارکیٹ میں چل رہے ہیں ۔ ان میں سے کوئی بھی غیر قانونی یا کالعدم قرار نہیں دیا گیا ۔ ریزرو بینک نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ ان سکوں کے لین دین سے گریز نہ کریں اور ان کو زیر گردش رکھا جائے ۔ بینک نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر ان سکوں کے لین دین سے انکار کیا گیا تو پھر قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ دراصل وقتاً فوقتاً مارکیٹ میں اس طرح کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں کہ فلاں ڈیزائن کا سکہ کالعدم قرار دیدیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین سکوں کو لینے سے کترانے لگے ہیں ۔

شیئر: