Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھیت کی رکھوالی کرنیوالا کسان شیر کا نوالہ بن گیا

پیلی بھیت۔۔۔۔ٹائیگر ریزرو کی ہر ی پور رینج کے جنگل کنارے کھیت کی رکھوالی کررہے نظام پور کے کسان متھرا پرساد کو شیر نے اپنا نوالہ بنالیا۔ کسان شام سے لاپتہ تھا تلاش کرنے پر اس کی لاش جھاڑیوں سے ملی ۔گاؤں والوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کے خلاف مظاہرہ شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق سکھویندر جب شام کو گھر نہیں پہنچا تو لوگوں نے اس کی تلاش شروع کردی اس دوران کھیت کے قریب چپلیں پڑی تھیں ، کچھ آگے جانے پر جھاڑیوں میں کسان کی لاش نظر آئی ۔ اطلاع ملنے پر  سی او انوراگ درشن اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر گاؤں والوں کا غصہ ٹھنڈا کیا اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔

شیئر: