Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وین پل سے گرگئی 6افراد ہلاک، 7زخمی

توتوکوڑی۔۔۔۔تمل ناڈو کے تلوائی پورم میں تیز رفتار وین ڈرائیور کے قبضے سے باہر ہوکر پل سے نیچے جاگری۔ اس حادثے میں 6افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں۔زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایاگیا۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ پی مہندر نے جائے حادثے کا دورہ کرکے بتایا کہ وین سیاحوں کو لیکر کنیاکماری جارہی تھی کہ تلوائی پورم میں بے قابو ہوکر پل سے نیچے گرگئی جس سے یہ حادثہ پیش آیا ، پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

شیئر: