Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلفی کے شوق میں ماں، بیٹا اور بیٹی ندی میں ڈوب گئے

اڈیشہ ۔۔۔۔ سیلفی لینا کافی دلچسپ مشغلہ بنتا جارہا ہے لیکن کبھی کبھی یہ مہلک بھی ثابت ہوتا ہے۔ سیلفی کی دیوانگی میں لوگ کبھی کبھی موت کے منہ میں بھی چلے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اڈیشہ کے راگھاڑہ ضلع میں ایک 30سالہ خاتون اور اس کے 5سالہ بیٹے کی سیلفی لیتے ہوئے دریا میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ رائے گڑھ کے مضافات میں ناگوارالی ندی میں پیش آیا۔ رائے گڑھ پولیس کے مطابق عورت ناگوارا لی دریا کے پل پر اپنے خاندان کے ہمراہ گئی تھی پل پر کچھ تصاویر لینے کے بعد عورت اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ پل سے اتر کر ایک چٹان پر بیٹھی اور سیلفی لینا شروع کردیا۔ سیلفی لیتے وقت تینوں چٹان سے پھسلتے ہوئے ندی میں جاگرے اور غرق آب ہوگئے۔پولیس و راحت رسانی کے عملہ نے موقع پر پہنچ کارروائی شروع کی اورتینوں کی لاش ندی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔

شیئر: