Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہارنپور کے 12سالہ لڑکے کو 20کروڑ تک کے پہاڑے یاد ہیں

نئی دہلی۔۔۔۔۔سہارنپور میں ایک چھوٹے سے گاؤں کے غریب خاندان میں پیدا ہونیوالا12سالہ چراغ  آٹھویں کلاس کا طالب علم ہے۔اسے 20، 90،1567یا 1لاکھ 29ہزار 523کا پہاڑا ہی نہیں بلکہ پورے 20کروڑ تک کے پہاڑے یاد ہیں اور وہ جوڑ، ضرب، تقسیم یا دوسرا کوئی حساب کیلکولیٹر سے بھی تیز کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ چراغ کا کہنا ہے کہ وہ بڑا ہوکر ملک کا سب سے بڑا سائنسداں بننا چاہتا ہے اس کی خواہش ہے کہ وہ کوئی ایسا کارنامہ انجام دے کہ  وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اس کے گاؤں آئیں۔چراغ کے والد نے بتایا کہ انتہائی غربت کے عالم میں اسے پڑھا رہے ہیں۔ہمارا پختہ عزم ہے کہ اس کی پڑھائی کی خاطر اگر زمین یا گردے بھی فروخت کرنا پڑیں تب بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اسے سائنسداں بنائیں گے تاکہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکے۔چراغ کے اسکول کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ چراغ نرسری کلاس سے ہمارے یہاں پڑھ رہا ہے لیکن درجہ 4کے بعد اس میں عجیب و غریب قابلیت پیدا ہوئی۔ اسے ابتدامیں 300تک پہاڑے آتے تھے پھر ہم نے اس کے ساتھ محنت کی اور اب اسے 20کروڑ ہی نہیں آپ چاہیں 50کروڑ تک کے پہاڑے سن سکتے ہیں۔ پرنسپل نے بتایا کہ چراغ آئندہ 6ماہ میں انٹر میڈیٹ کا میتھمیٹک اور پھر 6ماہ بعد بی ایس سی میں پڑھائے جانے والے میتھمیٹک کو مکمل کرنا چاہتا ہے۔

شیئر: