Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سجدے کی حالت میں معمر مصری کی وفات

قاہرہ۔۔۔۔مصر کے شرقیہ صوبے میں عشاء کی نماز پڑھتے ہوئے 65سالہ مصری شہری احمد ابوہراس خالق حقیقی سے جاملا۔ آس پاس کے نمازیوں نے سجدے کے عالم میں پڑے ہوئے احمد کو ہلانے جلانے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ سجدے کی حالت میں اس کا انتقال ہوگیا۔ اس کے عزیزوں نے بتایا کہ بلڈ پریشر میں کمی کے باعث ان کا انتقال ہوا۔ وہ نماز کے پابند اور اچھے کردار کے مالک تھے۔

شیئر: