Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اخبارات کے مدیران سے وزیر اطلاعات کی ملاقات

ریاض۔۔۔۔۔سعودی وزیر ثقافت و اطلاع ڈاکٹر عوادبن صالح العوادنے کنگ فہد کلچرل سینٹر ریاض میں سعودی اخبارات کے مدیران سے ملاقات کی۔ مقامی اخباری اداروں کی صورتحال جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیا سے استفادے اور بین الاقوامی تجربات کو سعودی عرب میں لاگو کرنے کی تجاویز پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ سعودی اخبارات کو مملکت کے سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی رتبے سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

شیئر: