Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتشار کی سیاست زہر قاتل ہے، شہباز

لاہور ...وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتجاج اور انتشار کی سیاست ملک و قوم کی ترقی میں زہر قاتل ہے۔ دھرنوں کی سیاست کرنے والے میری نہیں بلکہ عوام کی ترقی کے مخالف ہیں۔یہ عناصر ملک میں ہونے والی تیز رفتار ترقی سے خائف ہیں۔ ان دھرنا گروپوں نے ملک کو اتنے عرصے میں سو ائے وقت برباد کرنے کے کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ2018 ءکے انتخابات میں احتجاجی عناصر کو ایک مرتبہ پھر شکست ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) نے اقدار اور عوامی خدمت کی سیاست کی ہے۔ احتجاج کرنےوالے عناصر نے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت نہیں کی اسلئے آج شرمسار ہیں۔اگر صوبے کے عوام کی خدمت کرتے تو عوام کا سامنا کرتے ہوئے خوف نہ ہوتا۔ 

شیئر: