Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقیب قتل: کراچی میں پرتشدد احتجاج

کراچی .... کراچی میں گزشتہ روز پولیس کے ہاتھوں ہلاک کئے جانےوالے نوجوان نقیب اللہ کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف جمعہ کو شروع ہونے والا احتجاج جاری ہے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے پولیس نے لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی ہے جس پر مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراو¿ کیا گیاجو شام ڈھلتے ہی پرتشدد شکل اختیار کرگیا۔ سپرہائی وے کے دونوں اطراف مظاہرین نے ٹائر جلا کر بند کردیا جس سے شہر سے باہر آنے اور جانے والا ٹریفک معطل ہوکر رہ گیا۔ٹریفک بحال کرنے کے لئے پولیس سے مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں اور بہت بڑا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ ریسکیوذرائع نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے2 افراد کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔احتجاج کرنے والے ا فراد کا مطالبہ ہے کہ ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کی معطل کیا جائے۔
 

شیئر: