کراچی .... کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں گزشتہ دنوں مبینہ پولیس مقابلے میں کپڑے کے تاجر نقیب اللہ محسود سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والے انکاﺅنٹر اسپیشلسٹ راﺅانوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔انکا نام ای سی ایل پر ڈالدیا گیا ہے۔ ان ہلاکتوں پر گزشتہ روز کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں زبردست مظاہرے بھی ہوئے جس کے بعد راﺅ انوار کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی تھی جس نے اپنی رپورٹ میں پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیدیا۔ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی نے اپنی رپورٹ میں راﺅ انوار کو ہٹانے کی سفارش کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے راﺅ انوار کی جگہ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کو یہ عہدہ تفویض کردیا۔