Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ:ہندنے فائنل میں پاکستان کو ہرادیا

شارجہ: پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ہند نے 2وکٹوں سے جیت۔ہندنے ٹاس جیت کرپاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی۔ پاکستان نے روایتی حریف کا مقابلہ کرتے ہوئے 8وکٹوںکے نقصان پر 308رنز بنائے ، ہندوستانی ٹیم نے 309 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔شارجہ میں جاری بلائنڈ ورلڈ کپ فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور ہندکی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ قومی بلائنڈ ٹیم نے ٹائٹل مقابلے میں مقررہ 40 اوور میں 308رنز بنائے جس میں بدر منیر 57 کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے، ریاست خان 48 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ کپتان نثارعلی نے 47 رنز بنائے۔ ہندکی جانب سے سنیل رمیش نے 93 رنز اور کپتان اجے ریڈی نے 63رنز اسکور کئے، 309 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا۔ہند نے بلائنڈ ورلڈ کپ کا ٹائٹل دوسری بار جیتا ہے جبکہ پاکستان کے پاس بھی دو بار ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز موجود ہے ، ایک بارٹائٹل جیتنے کا اعزاز جنوبی افریقہ کے پاس ہے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے فائنل میچ دیکھنے اور اختتامی تقریب کیلئے خصوصی طور پر آئی سی سی کے سی ای اوڈیوڈ رچرڈسن،پاکستانی سابق کپتان ظہیر عباس اور ہندوستانی سابق وکٹ کیپر سید کرمانی کو دعوت دی تھی۔
 

شیئر: