Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکار سنجے کپور کا ٹی وی ڈرامہ

 اداکار سنجے کپور نے ابتدا میں کئی فلموں میں کام کیا جب کہ مادھوری دکشت کے ساتھ ان کی فلم ”راجا“کو بہت پسند کیا گیا۔یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ انہیں فلم ”راجا“سے شہرت ملی تاہم اس کے بعد فلموں میں کام نہیں ملا ۔ اب 14 سال بعدانہوں نے ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا نیا ڈراما”دل سنبھل جا ذرا“رواں ماہ ہندوستانی ٹی وی چینل پر نشر ہوگا۔واضح رہے کہ سنجے کپورنے 14 برس قبل بھی ٹی وی ڈرامے ”کرشمہ:دی مریکل آف ڈیسٹنی“میں کام کیا تھا۔ اس ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکارہ کرشمہ کپور نے اہم کردارادا کیا تھا۔
 

شیئر: