Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لسٹ اے کرکٹ :جنوبی افریقہ کے ڈومنی کے ایک اوور میں 37 رنز

جوہانسبرگ: جنوبی افریقی بیٹسمین جین پال ڈومنی نے لسٹ اے کرکٹ میچ کے ایک اوور میں زیادہ سے زیادہ رنز والے جنوبی افریقہ کے دوسرے بلے باز بن گئے جبکہ عالمی سطح پر اب ان کا دوسرا نمبر ہے۔انہوں نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ مومینٹم ون ڈے کپ میں کیپ کوبراز کی نمائندگی کرتے ہوئے نائٹس کے خلاف میچ کے ایک اوور میں 37 رنز اسکور کرنے کا یہ کارنامہ انجام دیا۔ 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوبراز کی اننگز کے 37ویں اوور میںڈمنی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بولر ایڈی لی کی پہلی 4 گیندوں پر چھکے لگائے، پانچویں گیند پر 2رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے ، چھٹی گیند نو بال قرار پائی اور اس پر چوکا لگا کر وہ 5رنز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ آخری گیند پر انہوں نے پھر چھکا لگا دیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے لسٹ اے کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے ایک اوور میں زیادہ رنز بنانے کا ہرشل گبز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے 2007 ء کے ورلڈ کپ میں ہالینڈ کے بولر وان بونگے کو ایک اوور میں مسلسل 6 چھکے لگائے تھے۔لسٹ اے کی تاریخ میں ایک اوور میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز زمبابوے کے ایلٹن چیگمبورا   کے پاس ہے جنہوں نے 14-2013 میں ڈھاکا پریمیئر لیگ کے میچ میں مقامی بو لرعلاوالدین بابو کے اوور میں 39 رنز بنائے تھے ۔

شیئر: