حافظ سعید پر پابندیاں، اقوام متحدہ ٹیم پاکستان آئیگی
اسلام آباد.... اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹیم 2روزہ دورے پر اسلام آباد آرہی ہے۔ یہ ٹیم سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی کی مانیٹرنگ ٹیم ہے اور 25،26جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی۔ ٹیم کے آنے کامقصد حافظ سعید پر پابندیوں کا جائزہ لینا ہے۔ادھر پاکستانی حکام نے اس تاثر کو رد کردیا کہ ٹیم جماعت الدعوة پر عائد پابندیوں کا جائزہ لینے آرہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے جمعہ 19 جنوری کو پریس بریفنگ میںکہا تھا کہ امریکہ نے حافظ سعید سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے انکے خلا ف بھرپور قانونی کارروائیوں کا مطالبہ کیا تھا ۔حافظ سعید کا نام اقوام متحدہ کی دہشتگردی کی فہرست میں شامل ہے۔