Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں صنعتی شرح نمو 10فیصد رہی

اسلام آباد.... اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو 10 فیصد رہی جو 2008-09ءکے بعد اب تک کی سب سے زیادہ شرح نمو ہے۔بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بڑے صنعتی اداروںکی نمایاں شرح نمو(10 فیصد) کے معیشت کے دیگر شعبوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔بڑے صنعتی اداروں کی ریکارڈ شرح نمو ریکارڈ اضافے کے اسباب میں بجلی کی فراہمی، امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور مالی ضروریات کیلئے قرضوں تک آسان رسائی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال(2017-18 ئ) کی پہلی سہ ماہی کے دوران آٹو انڈسٹری کی شرح نمو 29.3 فیصد، سیمنٹ کی صنعت کی 12.4 فیصد، ا سٹیل کے شعبے کی شرح نمو 47 فیصد اور پٹرولیم کی صنعت کی شرح نمو 13.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
 
 
 
 

شیئر: