Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لعنت دینے والوں میں ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑیں، وزیراعظم

بھکر .... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کسی پر لعنت بھیجنے والی سیاست نہیں کرتی ۔ ہمارا پیغام محبت ہے جبکہ مخالفین کاپیغام لعنت ہے۔ اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کس کا پیغام چاہئے۔۔ لعنت دینے والوں میں ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑ دیں۔ بھکر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مجھے صوبائی اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں او رلعنت دینے والوں میں ہمت ہے تو اس دھمکی پر عمل کر گزریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ(ن) لیگ نے ہمیشہ صوبوں کو ملانے کی بات کی ہے اور کبھی تفریق کی بات نہیں کی۔ عوام کو ملک کے تمام صوبوں میں (ن) لیگ کے منصوبے نظر آئیں گے۔ ہمیں عدالتوں میں گھسیٹا گیا اور دھرنے ہوئے لیکن عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے۔ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس بھی حکومتیں ہیں لیکن وہ کوئی کام نہیں کرسکے۔

شیئر: