Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ:آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،2ہلاک

کیلی فورنیا .... امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جسکے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی آرمی کاہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر گیا جسکے بعد پورے علاقے میں دھوائیں کے بادل چھا گئے اور فوری طور امدادی ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئیں۔ہلاک ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ امریکی فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے پائلٹ کی ٹریننگ کےلئے اڑان بھری تھی لیکن فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ 
 

شیئر: