لاہور .... وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی دوبارہ حکومت آئی تو سوئس بینکوں سے پیسہ لائینگے۔ زرداری کے سوئس بینکوں میں پڑے پیسے ہم لائینگے۔ نیب تو زرداری کا پیسہ واپس نہیں لاسکا لیکن ہم ایسا کرکے ضرور دکھائیں گے۔ مال روڈ پر ملک بھر کے سیاسی مسخروں کا شو ہوا۔ ناٹک میں وہ لوگ بھی آئے جنہوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔عمران خان نے آج تک میرے نوٹس کا جواب نہیں دیا۔ وہ ہر بار عدالت سے نئی تاریخ لے لیتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایک میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی گئی۔ پنجاب میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے دن رات کام کیا۔ پشاور میں ڈینگی پھیلنے پر ڈاکٹرز اور ادویہ فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے وزیراعظم بنایا تو تمام منصوبوں کی نگرانی خود کرونگا ۔ عوام نے منتخب کیا تو کراچی، پشاور اور بلوچستان کو لاہور جیسا بناﺅنگا۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت ملی تھی تو ملک کرپشن کا قبرستان بن چکا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پشاور کے لوگوں نے موقع دیا تو ایک سال میں میٹرو مکمل کرینگے۔