بنی گالہ.... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جلسوں کے پیچھے انکا مقصد ثابت ہوگیا۔ وہ چاہتے ہیں کہ عدالت انکی نااہلی کا فیصلہ واپس لے اسی لئے وہ عوامی دباﺅ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ ہمیشہ اپنے امپائروںکے ساتھ کھیلے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے انہیں دھچکا پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف جسٹس قیوم جیسا جج چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے مرضی کے فیصلوں کیلئے اثر انداز ہوسکیں۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف کو صدمہ پہنچا ہے اور انہوں نے اعلیٰ عدلیہ پر حملہ آور ہونے کےلئے اپنی قیادت میں عوامی مہم شروع کررکھی ہے۔