ججز انصاف کے سوا تمام کام کررہے ہیں، بلاول
کراچی.... چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ججز انصاف کے سوا تمام کام کررہے ہیں۔ انکی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں لاریفارمزکمیشن قائم ہے۔ چاروں صوبوں کے چیف جسٹس اس کمیشن کے رکن ہیں۔ قانون کے مطابق کمیشن نے سال میں 4 بار اجلاس کرنے ہیں ۔ 2015 سے اب تک لاریفارمز کمیشن کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ججزکا اپنے کام کے سوا دیگر کاموں پر توجہ کے باعث انصاف متاثر ہورہا ہے۔