مدینہ منورہ کے اسپتالوں میں مفت انٹرنیٹ
مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ محکمہ صحت نے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں اور انکے رشتہ داروں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ محکمہ صحت کے دفتر ، کنگ فہد جنرل اسپتال، مدینہ زچہ بچہ اسپتال، المیقات جنرل اسپتال ، خیبر جنرل اسپتال اور التاہیل اسپتال میں مریضوں اور ان کی عیادت کےلئے جانے والوں کو انٹرنیٹ مفت مہیا ہوگا۔ محکمہ نے سعودی مواصلاتی کمپنی سے معاہدہ کرلیاہے۔