Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: ریستوران، مرغی 24 ریال کے بجائے 32 ریال میں فروخت کرنے لگے

طائف..... طائف کے بعض ہوٹلوں نے مقامی شہریوں کیلئے " حساب المواطن" عنوان کے تحت زر تلافی اور مقامی سرکاری ملازمین کو دیئے جانےو الے مہنگائی الاﺅنس اور سالانہ الاﺅنس سے ناجائز فائدہ اٹھانا شروع کردیا۔ انہوں نے ایک مرغی جو 24 ریال میں فروخت کی جارہی تھی اسے 32 ریال میں فروخت کرنا شروع کردیا۔ فی مرغی 8 ریال کا اضافہ کردیاگیا۔ اضافہ 25 فیصد کے لگ بھگ ہے۔5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے۔ خوراک پیکٹ میں2 ریال سے 6 ریال کا اضافہ کیاگیا ہے۔ یہ سب کچھ ایسے عالم میں ہورہا ہے جبکہ اعلیٰ قیادت کی جانب سے تاجروں کو ناحق اضافے سے منع کیا جارہا ہے۔ ریستورانوں پر یہ پابندی لگا دی گئی ہے کہ وہ حساب المواطن کے اجراءسے قبل والے نرخ برقرار رکھیں۔ دریں اثناء وزارت تجارت نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ادارہ سامان مہنگا کررہا ہو تو پہلی فرصت میں اس کی اطلاع دی جائے۔ صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ تازہ اور منجمدمرغی کی قیمت 10 ریال سے زیادہ نہیں ہوتی، اس طرح ریستوران والے ایک مرغی پر 20 ریال سے زیادہ کا منافع کما رہے ہیں۔ روک تھام کیلئے موثر اقدامات ضروری ہیں۔

شیئر: