Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں میں 10 ہزار ریال تنخواہ والے 53 فیصد غیر ملکی

ریاض..... سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن نے تازہ اعدادوشمار جاری کرکے واضح کیا ہے کہ نجی اداروں میں 4 لاکھ 67 ہزار ملازم 10 ہزار ریال یا اس سے زیادہ تنخواہ وصول کررہے ہیں۔ ان میں 53 فیصد غیر ملکی ہیں ۔ یہ اعدادوشمار 2017ءکی تیسری سہ ماہی سے تعلق رکھتے ہیں۔ الاقتصادیہ نے اسکی تفصیلا ت دیتے ہوئے بتایا کہ 10 ہزار ریال تنخواہ پانے والے سعودیوں کی تعداد 2 لاکھ 18ہزاراور226 ہے۔ غیر ملکیوں کی تعداد 2لاکھ48ہزار381 ہے۔ سب سے زیادہ مذکورہ تنخواہ پانے والے ریاض کے ہیں۔ ان کی تعداد ایک لاکھ93ہزار817 ریکارڈ کی گئی ہے۔ مشرقی ریجن کا نمبر دوسرا ہے جہاں 10 ہزار یا زیادہ تنخواہ پانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار987 ہے ، مکہ مکرمہ ریجن کا نمبر تیسرا ہے جہاں یہ تنخواہ پانے والے 89 ہزار590 ہیں۔ جبیل کا نمبر چوتھا، ینبع کا پانچواں ، عسیر کا چھٹا، مدینہ منورہ کا ساتواں ہے۔ سب سے کم 10 ہزار ریال پانےوالے ملازم الدوادمی میں پائے گئے ہیں۔ ان کی تعداد 31 ہے۔ 

شیئر: