Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس والے ہمارے پاس آتے کینو کھاتے اور چائے پیتے، امین

قصور..... زینب کے والد محمد امین نے کہا ہے کہ پولیس کارویہ درست نہیں۔ وہ ہمارے پاس آتے ہیں۔ کینو کھاتے ہیں اور چائے پی کر چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی دینی تعلیم کیلئے جاتی تھی۔ واقعہ کے روز میرا بھتیجا زینب کے ساتھ پڑھنے گیا لیکن میری بیٹی واپس نہیں آئی۔ میری بیٹی کے پاس اس روز پیسے بھی تھے۔ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ اغوا کی شب ریسکیو 15کو بھی فون کیا۔

شیئر: