لاہور...پنجاب یونیورسٹی میں 2طلباءگروپوں میں تصادم کے بعد طلباءنے الیکٹریکل انجینیئرنگ ڈپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی اوراسے آگ لگادی۔ ایک طلباءگروپ کی جانب سے پائینیئر فیسٹیول کی تیاریاں جاری تھیں کہ دوسرے طلباءگروپ نے دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی تھی۔ اس ہنگامہ آرائی کے دوران کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس نے حالات پر قابو پالیا۔وائس چانسلر نے میڈیا اور غیر متعلقہ افراد کو یونیورسٹی میں داخلے سے روک دیا۔