انگلینڈ کی سیریز میں فیصلہ کن برتری ، آسٹریلیا کو تیسرا ون ڈے ہرا دیا
سڈنی: آسٹریلیا کی اپنے ہی گھر میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے انگلش ٹیم تیسرے ون ڈے میں 16 رنز سےکامیاب ہوگئی، 5 میچوں کی سیریز میں 0-3کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔کینگروز کو ہوم گراونڈ کا فائدہ ہوا نہ شائقین کا ساتھ کام آیا۔ ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلوی ٹیم کی شکست سے انگلش ٹیم نے ایشز سیریز کی ناکامی کا بدلہ بھی لے لیا۔این مورگن الیون نے آسٹریلیا کے خلاف لگاتار تیسرا ون ڈے جیت کرسیریز کی کامیابی حاصل کر لی۔تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے 6 وکٹ پر 302 رنز بنائے جس میں جوز بٹلر کی ناقابل شکست سنچری 100رنز شامل تھے ، بٹلرمین آف دی میچ رہے۔ کرس ووکس نے 53رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جواب میں آسٹریلین اوپنر ایرون فنچ نے 62رنزکی اننگز کھیلی انہیں عادل رشید نے آوٹ کیا، مچل مارش 55رنزبنا کر آوٹ ہوئے انہیں بھی عادل رشید نے آوٹ کیا۔مارکوس اسٹوینس نے 56رنزبنائے جبکہ کپتان اسٹیون اسمتھ نے 45رنز کی اننگز کھیلی۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا مقررہ 50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا سکی۔ انگلینڈ نے تیسرا ون ڈے 16 رنز سے جیت کر 5 میچز کی سیریز میں 0-3کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔