Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز:انگلینڈ نے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو4وکٹوں سے ہرادیا

برزبن:ایشز سیریز میں شکست سے دوچار ہو نے والی انگلش ٹیم نے ون ڈے سیریز میں بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں4وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے 5میچوں کی سیریز میں 0-2کی برتری حاصل کر لی۔ پہلے بیٹنگ کرنے والی میزبان ٹیم نے9وکٹوں کے نقصان پر270رنز بنائے ، انگلینڈ نے6وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف 45ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جنہوں نے 46رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور2 وکٹیں لینے میں بھی کامیاب رہے جبکہ کرس ووکس نے ان کے ساتھ 39رنز بنا کرناٹ آوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ نے سنچری اسکور کی تاہم انگلش ٹیم کی بھرپور جوابی کارروائی نے ان کی اننگز کو دھندلا دیا۔ڈیوڈ وارنر نے 35اور مچل مارش نے36رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور جوئے روٹ نے2،2وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنر جیسن روئے 2رنز بنا کر آوٹ ہو گئے تھے تاہم ایلکس ہیلز اور جونی بیئر اسٹو نے دوسری وکٹ کی شراکت میں117رنز بنا کر صورتحال بہتر کرلی۔دونوں نے بالترتیب60اور57رنز اسکور کئے۔ جوئے روٹ ، جوز بٹلر اور کرس ووکس نے بھی اسکور میں اچھا اضافہ کیا اورمہمان ٹیم کو ہدف تک رسائی میں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوا۔مچل اسٹارک نے 4جبکہ پہلا ون ڈے کھیلنے ولے جئے رچرڈسن نے2وکٹیں لیںجو ٹیم کوجتوانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئیں۔

شیئر: