Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر ایس ایس کی طاقت ڈرانے کیلئے نہیں، موہن بھاگوت

گوہاٹی۔۔۔۔۔راشٹریہ سیوم سنگھ ( آر ایس ایس) کے صدر موہن بھاگوت نے کہا کہ اگر کوئی ہندوتو سے اپنا ناتہ توڑتا ہے تو ہندوستان سے اس کا ناتہ ٹوٹ جاتا ہے۔ ساتھ ہی بھاگوت نے کہا کہ ماؤں ، بہنوں اوربیٹوں کوآر ایس ایس کے مراکز بھیج کر ہماری سوچ سے متعارف کرانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتو کی یہ برائی ہے کہ وہ سبھی تغیرات کو قبول کرتا ہے اور ان کی عزت کرتاہے ۔ آسام میں آر ایس ایس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوتو سبھی فلسفوں کو قبول کرتا ہے اور جو کوئی اس میں شامل ہوتا ہے سب کو اپناتا ہے۔ عوام کو جگانے کی ضرورت ہے جس کی ذمہ داری ملک کے ہر فرد پر عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی طاقت کسی کو دکھانے  یا دھمکانے کیلئے نہیں بلکہ مضبوط ہندوستان اور بہتر سماج کیلئے ہے۔

شیئر: