Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی :سیلنگ کیخلاف 7لاکھ تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کردیا

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی میں تجارتی مراکز اور بازاروں میں مسلسل سیلنگ کی کارروائی کے خلاف تاجر یونین ’’کیٹ‘‘نے آج دہلی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا۔کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس(کیٹ) نےہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے حکمنامے کے بہانے دہلی میونسپل کارپوریشن 1957کے قانون کے تحت سیلنگ کی کارروائی کر رہی ہے ۔تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ان کے حقوق سے محروم کرنے کے مترادف ہے لہذا آج دہلی کے  بازاروں میں تمام دکانوں کے شٹر بند رہیں گے۔دریں اثناء عام آدمی پارٹی نے تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے سینیئررہنما گوپال رائے نے کہا کہ دہلی کے تمام 70اسمبلی حلقوں میں تاجروں کی حمایت میں احتجاج کرینگے اور 29جنوری کوعام آدمی پارٹی پارلیمنٹ کی جانب مارچ بھی کریگی۔

شیئر: