Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3طلاق تو بہانہ ہے،مودی حکومت کااصل ہدف شریعت ہے، اویسی

نئی دہلی۔۔۔۔۔3طلاق کے موضوع پرمودی حکومت کے رویے کی مخالفت کرتے ہوئے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے ایک بار پھر کہا کہ طلاق ثلاثہ پر مسلم خواتین کو انصاف دلانے کی باتیں کرنا محض ایک بہانہ ہے، دراصل اس کا اصل ہدف شریعت ہے۔اسد اویسی نے کہا کہ حکومت کوبجٹ میں اس کا بھی تعین کرنا چاہئے کہ مطلقہ خواتین کو ہر ماہ گزر بسر کیلئے 15ہزار روپے دیئے جائیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ 15لاکھ نہیں تو 15ہزار ہی دیدیجئے دوستو!۔ واضح ہو کہ طلاق ثلاثہ بل گزشتہ سرمائی سیشن کے دوران لوک سبھا میں منظور کیا جاچکا ہے تاہم ایوان زیریں میں منظور نہیں ہوسکا۔

شیئر: