Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دن دہاڑے گولی مار کر وکیل کا قتل

کانپور۔۔۔۔۔ یوپی کے ضلع کانپور میں مجرمانہ سرگرمیوں کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔پولیس گزشتہ رات کلیان پور علاقے میں لاپتہ خاتون کی لاش بیگ میں ملنے کے واقعہ کی گتھی سلجھانے میں لگی ہی تھی کہ  شہر کے ایک وکیل کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔اطلاع کے مطابق ایڈووکیٹ سنیل شرما کا دوسرے وکیل موہت سریواستو سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ دونوں کے درمیان مارپیٹ شروع ہوگئی۔اسی دوران موہت کی بیوی ڈبل بیرل بندوق لیکر پہنچی اور سنیل کو گولی ماردی جس سے  اس کی موت ہوگئی۔ موقع پر موجودلوگوں نے میاں بیوی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔وکیل کے قتل کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ایس ایس پی اکھلیش کمار نے  بتایا کہ  قاتل میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقتول کے والدکی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے قتل کے اسباب معلوم کرنے کیلئے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ۔

شیئر: