ایران میں مظاہرے جلد ختم ہوجائیں گے، حسن روحانی
تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ایران میں مظاہرے جلد ختم ہوجائیں گے جبکہ پاسبان انقلاب کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے دعوی کیا ہے کہ ایران میں فتنہ دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے رجب طیب اردگان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ مظاہرے جلد ختم اور معمولات زندگی بحال ہوجائیں گے۔
دوسری طرف ترکی صدر نے حسن روحانی سے کی بات کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیا کہ عوام کو احتجاج کا حق ہے تاہم حق آزادی اظہار قانون کے دائرے میں ہو۔ ادھر پاسبان انقلاب کے سربراہ کا دعوی ہے کہ ایران میں فتنہ دم توڑ گیا اور حالات حکومت کے کنٹرول میں ہیں۔